بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کوپاکستان آنے کےلئے تاحال حکومتی منظوری نہ مل سکی اور وہ اب تک حکومت کی جانب سے اجازت کی منتظر ہے۔
علم میں رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے اور اس کے لیے ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے مگر وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی ہے۔
اس بارے میں انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہم دو ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں، حکومت سے ہاں یا ناں چاہیے۔
شیلندرا یادیو نے کہا کہ ہم آخری مرتبہ 2014 میں باہمی سیریز کے لئے پاکستان گئے تھے مگر پھر 2018 میں حکومت نے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی تھی جبکہ 2023 میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومتی فیصلہ منظور ہو گا بس ہمیں وضاحت چاہیے، ہم دو ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت انکار کر چکا ہے اور چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے