پاکستان اور بھارت کا بیس بال سیریز ممکن بنانے پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیس بال سیریز ممکن بنانے پر اتفاق ہوگیا۔
عرب بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے دبئی میں اختتام کے بعد پاکستان اور بھارت کی بیس بال فیڈریشنز کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران دونوں ممالک کی فیڈریشنز کے درمیان باہمی مینز اور ویمنز سیریز کرانے پر بات کی گئی۔
بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ہریش کمار نے پاکستان کو ہریانہ میں کھیلنے کی دعوت دی، جس کے بعد دونوں فیڈریشنز نے باہمی سیریز کو ممکن بنانے پر اتفاق کیا۔
دوران گفتگو ہریش کمار نے ویزے سمیت تمام معاملات پر حکومت سے بات چیت کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں، لاہور میں ایونٹ کے انعقاد سے آنے میں آسانی ہوگی۔
بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہریانہ میں پاکستان کی میزبانی کرنے کےلیے بےتاب ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے وطن واپسی سے قبل ایئرپورٹ پر بھارتی شہریوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستانی پلیئرز نے بھارتی جونیئر بیس بال ٹیم کے کھلاڑی کو قومی ٹیم کی شرٹ تحفے میں دی۔
-
پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ مزید مؤخر کردی
-
ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستان نے فلپائن کو ہرا دیا
-
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
-
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار
-
بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
بی بی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے پر ایرون فنچ خوش
-
پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
ارشد ندیم فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل
-
پلیئرزکو علم ہےکہ کون ساپلیئرکون سے فارمیٹ میں فٹ ہے: عاقب جاوید
-
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ ایک نہیں تین سپر اوورز کے بعد ہوا
-
بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے کتنے میں معاہدہ ہوا ؟
-
صوفی ڈیوائن ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی