دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنا رویہ بدلے، راجا پرویز اشرف
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنا رویہ بدلے۔
لاہور سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے، پاک بھارت جنگ نہ بنائے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کو کسی کی بھی ضد یا انا کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنے رویے بدلے، کرکٹ کو سیاسی آلودگی سے بچانے کےلیے پاک بھارت قیادت آگے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان آنا چاہتے ہیں مگر اپنی حکومت کے سامنے بے بس ہیں، بھارتی حکومت اپنی کرکٹ ٹیم بھیج کر دنیا اور کرکٹ ورلڈ کو مثبت پیغام دے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت کی اسپرٹ کو آگے بڑھایا جائے۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے