November 07, 2024 | 02:30 pm

محمد آصف کا ورلڈ ماسٹرز ایونٹ میں شاندار آغاز

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ماسٹرز ایونٹ میں محمد آصف نے شاندار آغاز کیا ہے۔

محمد آصف نے ماسٹرز میں گروپ کے ابتدائی 2 میچز جیتنے کے بعد اب تیسرا میچ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز کے پہلے میچ میں افغانستان کے احمد رسولی کو 3-0 سے ہرایا اور افغان پلیئر کے خلاف محمد آصف نے 139 کا بریک بھی کھیلا۔

ماسٹرز ایونٹ میں گروپ کے دوسرے میچ میں آصف نے بھارت کے رجت کھنیجا کو شکست دی اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف بھی آصف نے سنچری بریک کھیل کر 3-0 کی فتح سمیٹی۔

گروپ کے تیسرے میچ میں آصف نے آسٹریلیا کے اسٹیو ہینا کو شکست دی اور آخری گروپ میچ بھی بغیر کوئی فریم ڈراپ کے جیت لیا۔

گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف ورلڈ ماسٹرز کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔