بابر کو اپنی فارم بحال کرنے کیلئے کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہئے: رکی پونٹنگ
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو فارم کی بحالی کے لئے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہئے۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی جب فارم میں نہیں تھے تو تب انہوں نے اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کے لئے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا۔
رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ بابر کو کچھ عرصے کےلئے کرکٹ سے دوری اختیارکرنی چاہیے، انہیں فارم میں واپس آنے کے لئے ویرات کوہلی کو دیکھنا چاہیے۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم کوایسا راستہ نکالنا چاہیے کہ فارم میں واپس آکرٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسلسل کپتان کی تبدیلی پر بھی رکی پونٹنگ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کے پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کر رہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب محمد رضوان۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں ہیں، آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے