November 07, 2024 | 01:35 pm

بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں پاکستان ٹیم کا فاتحانہ آغاز

دبئی میں جاری بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔ پاکستان نے گروپ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دے دی۔

بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف دس۔ صفر سے فتح حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے پچر جبران مرتضی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بیٹر محمد حسین، زین اور وسیم علی نے جیت میں کردار ادا کیا۔

پاکستان گروپ میں اپنا دوسرا میچ آج رات ساڑھے نو بجے یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔