دوسرے ون ڈے میں کوشش ہوگی میچ کامیابی پر ختم کریں: نسیم شاہ
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں کوشش ہوگی میچ کامیابی پر ختم کریں، پہلے ون ڈے میں جیت کے بہت قریب تھے اور قریب آکر ہارجانے سے سیکھنے کو بہت ملتا ہے۔
ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں قریب جاکر ہارے اب اُمید یہ ہی کررہے ہیں دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز کو برابر کریں، میچ کے بعد اس پر بات ہوئی کہ کن چیزوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے، ایڈیلیڈ کی پیچ اچھی ہے مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں اور ضروری نہیں بولرز کو ہی کریمپس پڑے بیٹرز کو بھی اچانک کریمپس ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کریمپس ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، مگر جب مجھے کریمپس پڑے تو وقت بہت کم تھا جس کی وجہ سے اوورز مکمل نہیں کرسکا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ کچھ آرام کے بعد کریمپس ریکور ہوگئے تھے اور وہ دو روز سے بولنگ بھی کررہا ہوں۔
علم میں رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار کو پرتھ میں شیڈول ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا تھا۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے