آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا۔ کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ جہانداد خان اور عمیر بن یوسف پر امید ہیں کہ انہیں موقع ملا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے پانچ روز ٹریننگ کی، جہاں فیلڈنگ اور کیچز کے علاوہ بیٹنگ و بولنگ کی بھی مشقیں کی گئیں۔
آسٹریلین کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے بیٹرز نے ماربل کی سلیب پر بھی بیٹنگ پریکٹس کی۔
اس دوران عمیر بن یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی فیورٹ نمبر تو اوپننگ یا ون ڈاؤن ہے لیکن انہیں چھ نمبر تک کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کا تجربہ ہے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر جہانداد خان نے کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑی عثمان خان، عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، جہانداد خان، صاحبزادہ فرحان اور سفیان مقیم اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
یہ کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے