November 06, 2024 | 02:22 pm

چیمپئنز ٹرافی کرکٹ کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے لاہور میں متوقع

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آ ئی سی سی کاوفد آئندہ ہفتے متوقع طور پر 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا۔

اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب بھی ہوگی، جس میں ممکنہ طور پر میگا ایونٹ کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کے اعلان کیا جاسکتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر 11 نومبر کو ہونے والی تقریب میں اہم شخصیات اور کرکٹرز کو دعوت دی جائے گی ۔ وفد کی آمد اور تقریب کے حوالے سے تفصیلات طے کی جارہی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی اگلے سال 19 فروری سے پاکستان میں شیڈول ہے اور میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔