November 06, 2024 | 09:17 am

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

نعمان علی کو پہلی مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسپنر نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جتوانے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

نعمان علی نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 20 شکار کیے۔

آئی سی سی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور جنوبی افریقا کےکگیسو ربادا بھی نامزد کیےگئے۔

خواتین کرکٹرز میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن نامزد کی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کی امیلیا کر اور جنوبی افریقہ کی لاورا ولوارٹ بھی نامزد کی گئی ہیں۔