November 06, 2024 | 09:42 am

آسٹریلیا کیخلاف اگلے میچ میں اسپنرکو شامل اور فاسٹ بولر کو آرام دیے جانے کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ریگولر اسپنرکو کھلانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم میں دوسرے ون ڈے میں اسپنر کھلانے کا فیصلہ ایڈیلیڈ کی پچ دیکھ کر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایک اسپنر کو کھلانے کی صورت میں نسیم شاہ اور حسنین میں سے کسی ایک فاسٹ بولر کو آرام دیا جائے گا، پاکستان کے اسکواڈ میں اسپنرز فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے میلبرن سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے اور سے آج پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔