پیٹ کمنز سمیت 5 کرکٹرز پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے نہیں کھیلیں گے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت میچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لابو شین اور اسٹیو اسمتھ شرکت نہیں کریں گے۔
یہ تمام آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔
تیسرے ون ڈے کیلئے زیوئیر بارلیٹ، سپینسر جانسن اور جوش فلپس آسٹریلوی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں۔
جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈلیٹ میں جبکہ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
میلبرن میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے