ایفرو ایشیا کپ کی واپسی کیساتھ پاک بھارت کھلاڑیوں کا ایک ساتھ نظر آنے کا امکان
ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد اب پاک بھارت کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آسکتے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایفرو ایشیا کپ کی بحالی کیلئے افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔
ایفرو ایشیا کپ پر معاملات طے کرنے کیلئے 6 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے بات چیت کرے گی۔
عبوری سربراہ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن تاوینگواموکوہ لانی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ افریقی کرکٹ حکام بھی ایفرو ایشیا کپ کا انعقاد چاہتے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایفرو ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ایشیا الیون نے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب 2005 ایفرو ایشیا کپ میں ایشیا الیون اور افریقہ الیون کے درمیان سیریز برابر ہوئی تھی۔
علم میں رہے کہ ایفرو ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2009 میں ہونا تھا جو نہیں ہوسکا تھا۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے