November 03, 2024 | 12:28 am
نیشنل اسٹیڈیم کراچی، بڑی الیکٹرونک اسکرین ہٹانے کا کام شروع
نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے بڑی الیکٹرونک اسکرین کو ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔
انتخاب عالم انکلوژر کا ویو بلاک کرنے والی بڑی اسکرین کو ہٹایا جارہا ہے، اسکرین کے ایل ای ڈی پینلز کو علیحدہ کرکے اسے اتارا جارہا ہے۔
وقار حسن انکلوژر کے سامنے موجود چھوٹی اسکرین کا اسٹرکچر بھی ہٹادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسکرین کی جگہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بڑی اسکرین کی وجہ سے انتخاب عالم انکلوژر میں 1500 افراد کی گنجائش متاثر ہو رہی تھی، جسے اب مڈ وکٹ کی جانب اونچے مقام پر لگایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بڑی اسکرین کو ماجد خان اور ظہیر عباس انکلوژر کے درمیان بھی لگایا جاسکتا ہے، دوسری طرف نیشنل اسٹیڈیم میں مڈوکٹ کے دونوں جانب بڑی اسکرین لگانے کا پلان ہے۔
مزید خبریں
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے