November 02, 2024 | 03:52 pm

آسٹریلیا کی کنڈیشن سے واقف ہیں: صاحبزادہ فرحان

صاحبزادہ فرحان — فائل فوٹو

فیضان لاکھانی۔۔۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی آسٹریلیا ٹور کر چکے ہیں اور ون ڈے کھیل چکے ہیں لہٰذا وہاں کی کنڈیشن سے واقف ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لگے کیمپ میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ رضوان میرے لئے پرانا کپتان ہے، ان کی کپتانی میں کھیلنا مشکل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رضوان اچھا کپتان ثابت ہوگا، وہ ایک فائیٹر ہے کلب میچ ہو یا انٹر نیشنل ایک ہی انداز میں کھیلتا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جہاں جگہ ہوگی وہاں کھیلنے کو دستیاب ہوں گا مگر خواہش یہی ہے کہ جس پوزیشن پر ڈومیسٹک کھیلتا ہوں اس پوزیشن پر ہی موقع ملے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ گزشتہ تین چار سال سے ڈومسٹک کا بہترین پرفارمر ہوں، موقع ملے گا تو اچھا پر فارم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر ہوتا ہے، ایک دو میچ سے پلیئر کریئر کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا اور میری رائے میں پانچ، چھ میچز میں پورا موقع ملنا ضروری ہے۔

علم میں رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کراچی میں کیمپ جاری ہے جہاں چھ کھلاڑی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں جن میں جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کیمپ کا حصہ ہیں۔

کیمپ 6 نومبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گا، کیمپ کے اختتام کے بعد کھلاڑی تین روز آرام کریں گے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول:

پہلا ون ڈے 4 نومبر، میلبرن

دوسرا ون ڈے 8 نومبر، ایڈلیٹ

تیسرا ون ڈے 10 نومبر، پرتھ

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر، برسبن

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر، سڈنی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 18 نومبر، ہابرٹ