پاکستان کا پیس اٹیک بہت زبردست ہے: سلمان علی آغا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پیس اٹیک بہت زبردست ہے، ہمارے فاسٹ بولرز میں 140 کی رفتار سے بولنگ کی صلاحیت ہے۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر، شاہین اور نسیم کو ڈراپ نہیں، آرام دیا گیا تھا جس کی ضرورت تھی، مسلسل کرکٹ کے بعد ان کے لئے آرام ضروری تھا، اب یہ کافی فریش محسوس کررہے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ اُمید ہے یہ تینوں آسٹریلیا سے سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے، بابر اعظم کو گیم میں انوالوو رہنے کی عادت ہے، وہ کپتان نہ ہوکر بھی رائے دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز اور ٹیم کو دیکھ کر پلان بنایا ہے، کوشش ہوگی اس پر پورا عمل کریں،جیسن گلسپی کو یہاں کی کنڈیشنز معلوم ہے جس سے ہم مستفید ہو رہے ہیں اور ابھی ہمیں دو دن ہوئے ہیں،پلینگ الیون پر بات نہیں ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ ٹیم کا ہر رکن آسٹریلیا سے سیریز کے لیے پرجوش اور یہاں اچھا کرنے کا خواہشمند ہے اور ہم سمپل رہتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم بس یہ دیکھ رہے کہ کٹ کا رنگ بدلا ہے، بیٹ اور بال وہی ہے۔
سلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں وقت ہے، ہماری توجہ اس سیریز پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں سیریز بائی سیریز آگے بڑھیں گے۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے