November 02, 2024 | 01:22 pm

ہانگ کانگ سکز میں یو اے ای نے بھارت کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

ہانگ کانگ سُپر سکسز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متحدہ عرب امارات نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا ہے۔

ہانگ کانگ سُپر 6 میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں ی اے ای نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی اور یوں ایونٹ سے باہر ہو گئی، جبکہ بھارتی ٹیم کو اپنے آج کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھی ہانگ کانگ سپر سکسز میں بھارت کو آؤٹ کلاس کیا تھا، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 120 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا تھا۔