November 02, 2024 | 12:57 pm

رافعہ حیدر کو پی سی بی ویمن ونگ کی ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمن ونگ کی سربراہ کا عہدہ سابق خاتون ڈپٹی کمشنر لاہور کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا بتانا ہے کہ رافعہ حیدر کو پی سی بی ویمن ونگ کی ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی جب وزیر اعلی پنجاب تھے تو سابق خاتون ڈپٹی کمشنر بہت متحرک رہی تھیں ۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ اے ایس پی گلبرگ لاہور سیدہ شہر بانو نقوی کے نام پر بھی غور وخوص کیا گیا تھا اور شہر بانو نقوی بھی اُمیدواروں کی فہرست میں شامل تھیں۔

علم میں رہے کہ تانیہ ملک نے کچھ روز قبل پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ویمنز ونگ کے سربراہ کے لیے تلاش شروع کردی تھی۔