November 02, 2024 | 11:35 am

ہانگ کانگ سپر سکرز: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ سپر سکرز میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکرز میں جنوبی افریقہ کے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد اخلاق نے 16 گیندوں میں 2 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اس میچ میں آصف علی اور کپتان فہیم اشرف پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

عامر یامین نے 18 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت 27 اور شہاب خان نے 1 رن بنایا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے یوون جانس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میتھیو بوسٹ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

جنوبی افریقی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شہاب خان اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

علم میں رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔