کل ہونے والی دنیا کی اہم ترین میراتھونز میں 36 پاکستانی بھی ایکشن میں ہوں گے
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ دنیا کی اہم ترین میراتھونز میں شمار ہونے والی نیو یارک میراتھون کل منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے پچاس ہزار سے زائد رنرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس میراتھون میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 36 کے قریب رنرز بھی شرکت کریں گے جن کی نظریں ایونٹ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا پرچم سربلند کرنے پر مرکوز ہوگی۔
نیو یارک میراتھون سے قبل شرکاء نے روایتی "پیریڈ آف نیشنز" میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران ہونیوالی اس پیریڈ میں شعیب نظامی نے پاکستان کا پرچم تھاما اور ایتھلیٹس کے ساتھ ٹریک پر آئے ۔ اس موقع پر بعض پاکستانی رنرز نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فلسطین کا جھنڈا بھی تھاما ہوا تھا ۔
نیو یارک میراتھون دنیا کی چھ میجر میراتھونز میں سے ایک ہے اور اس میں حصہ لینا ہر رنر کے لئے باعث فخر ہوتا ہے۔ اس میراتھون میں شرکت کرنے والے پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز میں ڈاکٹر سلمان خان، پریم کمار، جمال خان، بابر غیاث، شعیب نظامی، محمد فصیح الصالح، عتیق الحسن، مسعود مہدی، شاہد نواز، شازیہ نواز، خولہ احمد، روفی شہزادہ، شارق صمد، یاسر سلیمان میمن، یاور صدیقی، رحمان اظہر، عمار ممتاز، عباس نقوی، راجہ عارف، ڈاکٹر رضوان خواجہ، جنید میمن، جہانزیب خان، خالد شیخ، عبد الکریم، ڈاکٹر جہانزیب مغل، کوکب سرور، نوشیروان علی، ڈاکٹر احمد زبیر، ماہین شیخ، سید فہیم، احمد عزیر، انعم عزیر، دانش الہی، فیصل شفیع، سلمان چودھری اور قمر ضیاء شامل ہیں۔
شعیب نظامی، جو پاکستان کے بہترین رنرز میں سے ایک ہیں، انہوں نے نیو یارک میراتھون کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا کی بڑی میراتھونز میں سے ایک ہے اور اس کے ٹریک کی چڑھائی اسے مزید چیلنجنگ بناتی ہے۔ ان کے مطابق، وہ برلن، شکاگو اور ٹوکیو میراتھونز میں شرکت کر چکے ہیں جو زیادہ تر ہموار سطح پر منعقد ہوتی ہیں، نیو یارک میراتھون کا مختلف تجربہ بہت دلچسپ ہوگا۔
شعیب نظامی نے مزید کہا کہ اگرچہ نیو یارک کا ٹریک ان کے لئے مشکل ہو سکتا ہے، تاہم ان کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا اور اپنی پرسنل بیسٹ کو حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستانی رننگ کے فروغ اور پاکستان میں میراتھون کے انعقاد پر بھی فخر کا اظہار کیا اور بتایا کہ آنے والی کراچی میراتھون پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس لیبل ریس اور کوالیفائنگ ریس ہوگی، جو پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔
ایک اور پاکستانی رنر کوکب سرور، جو نیو یارک میراتھون میں اپنے چوتھے ورلڈ میجر اسٹار کی حصول پر نظر جمائیں گی، نے کہا کہ وہ اس چیلنجنگ ٹریک کے بارے میں نہایت ہی پرجوش ہیں۔
کوکب نے کہا کہ نیو یارک میراتھون کے بعد ان کا اگلا ہدف ٹوکیو میراتھون میں شرکت اور پانچویں اسٹار حاصل کرنا ہے۔ کوکب سرور سائیکلنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز نے پینتھرز کو شکست دے دی
-
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی
-
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
-
چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف
-
پی سی بی سپر لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم، مزید پیسے لائے جائیں گے
-
مجھے امریکہ سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفر آئی تھی: محمداخلاق
-
پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کےپلئیر آف دی میچ اپنی بس مس کر بیٹھے تھے