November 01, 2024 | 03:19 pm

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کرتار پور میں کبڈی فیٹسول کرانے کا پلان

فائل فوٹو

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کرتار پور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی فیٹسول کرانے کا پلان کیا ہے۔

اس بارے میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کو پاکستان کبڈی فیڈریشن نے خط لکھ دیا ہے ، ہم 19 نومبر کو کرتار پور میں پاک بھارت کبڈی میچز کرائیں گے۔

محمد سرور نے کہا کہ کسی کلب یا صوبے کی نہیں بلکہ بھارت کی قومی کبڈی ٹیم اس میں شرکت کرے گی اور ہمیں اُمید ہے انڈین گورنمنٹ بھارتی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور دیگر معاملات پر بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے۔، کرتار پور راہداری امن کی دھرتی اور ملانے والی جگہ ہے اور سکھ مذہبی رہنما بابا گرو نانک کے جنم دن پر ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور آتے ہیں۔