November 01, 2024 | 11:31 am

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کیلئے اعزاز

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ بابر اعظم کا بیٹ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ( ایم سی جی) کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔ 

ایم سی جی حکام نے بابر اعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کو کہا جس پر بابر اعظم نے 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں استعمال ہونے والا بیٹ عطیہ کردیا۔

واضح رہے کہ ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔

اس بارے میں سابق کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے، دنیا کے عظیم بیٹرز کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ رکھا جانا اعزاز کی بات ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ایم سی جی سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں، یہ بہترین گراونڈز میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے میلبورن میں 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔