November 01, 2024 | 08:52 am

محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھلانے کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف 4 نومبر سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولرمحمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کاامکان ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پربھرپور پریکٹس کی۔

ٹریننگ سیشن میں شاہین آفریدی،حارث روف اورعامرجمال نے بھی نیٹ پر بولنگ کی۔

میلبرن میں ٹریننگ سیشن کے دوران سلیکٹر اسد شفیق بھی موجود رہے جہاں وہ انہوں نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔

سلیکٹر اسد شفیق نے کوچ جیسن گلیسپی اور قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول:

پہلا ون ڈے 4 نومبر، میلبرن

دوسرا ون ڈے 8 نومبر، ایڈلیٹ

تیسرا ون ڈے 10 نومبر، پرتھ

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر، برسبن

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر، سڈنی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 18 نومبر، ہابرٹ