November 01, 2024 | 08:19 am

رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹےگی: شاداب خان

قومی کرکٹر شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان مقرر کئے جانے کے فیصلے کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتانی سپرد کی گئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا روانگی سے قبل کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی پچز عاقب جاوید کے ہاتھ میں نہیں ہیں، وہاں کی کنڈیشن مختلف ہیں اور ٹف بھی ہیں، ہم نے پوری محنت کی ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، میرے کپتان بنتے ہی ایک دم تبدیلی نہیں آئے گی۔