October 31, 2024 | 02:35 pm

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہفتہ سے ہوگا

صاحبزادہ فرحان — فائل فوٹو

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دو نومبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ ارکان 2 سے 6 نومبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔

کیمپ میں شریک کھلاڑی جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان جمعہ کی شام کراچی میں جمع ہوں گے۔

کوچ سعید بن ناصر پانچ روزہ کیمپ کی نگرانی کریں گے جہاں کھلاڑی تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔

میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا پہلے مرحلے میں پہنچنے والے سات کھلاڑیوں نےمیلبرن کرکٹ گراؤند میں نیٹ پریکٹس کی جہاں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ، حارث روف ، عرفان خن ، فیصل اکرم ور محمد حسنین نے نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی ۔

آسٹریلیا پہنچنے والے دوسرے گروپ کے کھلاڑیوں نے آج آرام کیا پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی کل ایک ساتھ پریکٹس کریں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول:

پہلا ون ڈے 4 نومبر، میلبرن

دوسرا ون ڈے 8 نومبر، ایڈلیٹ

تیسرا ون ڈے 10 نومبر، پرتھ

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر، برسبن

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر، سڈنی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 18 نومبر، ہابرٹ