October 31, 2024 | 10:16 am
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس: پاکستان فائٹر نے بھارتی فائٹر کو چت کردیا
پاکستان اور بھار ت کے درمیان ہونے والا انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کا میلہ پاکستانی فائٹرز نے لوٹ لیا۔
فیدر ویٹ (Featherweight) کیٹگری میں پاکستانی فائٹر محموش رضا نے بھارتی فائٹر روی ساؤ کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایونٹ کی بینٹم ویٹ (Bantamweight) کیٹیگری میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ ہودا کو ہرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دیگر فائٹس میں بھی پاکستانی فائٹرز چھائے رہے، پاکستان کے اعجاز احمد نے بھارتی فائٹر انکیت گجر، مجاہد بیگ نے راج ویر کو شکست دی جبکہ پاکستان کے مصعب آصف نے افغانستان کے واحد احمدی کو مات دی۔
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کے دوران 2 فائٹ افغانستان کے فائٹرز کے نام رہی، افغانستان کے سمیر نصرت اور ایمل صدیقی کامیاب قرار پائے۔ مکسڈ مارشل آرٹس کے دلچسپ مقابلے جیوسوپر سے براہ راست نشر کئے گئے۔
مزید خبریں
-
ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
-
زمبابوے ویمنز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی
-
یووراج سنگھ نے اپنے کینسر کی بیماری سے لڑنے کی روداد سنا دی
-
پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی: سکندر رضا
-
فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کیخلاف 0-8 سے تاریخی کامیابی
-
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا
-
زلمی کی کنگز کیخلاف 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی
-
بابر ٹی20 میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، گیل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے
-
برازیل کی خاتون فاسٹ بولر نے تاریخ رقم کردی
-
مالدیپ کی پاکستان کو چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت
-
آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے