October 31, 2024 | 09:38 am

سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کیا: بھارتی کرکٹر کا پیغام

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارتی کرکٹر منوج تیواڑی کی پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔

منوج تیواڑی نے ہانگ کانگ سکسز کے فوٹو سیشن کے دوران کپتان فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

بھارتی کرکٹر منوج تیواڑی نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کیا۔

منوج تیواڑی نے یہ بھی کہا کہ ہانگ کانگ سکسز میں پاک انڈیا میچ کے لئے سب تیار ہیں۔

ہانگ کانگ سکسز کے فوٹوسیشن کے دوران فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ بھارتی کرکٹر نے تصویر بنائی۔

علم میں رہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے تین نومبر تک ہو گا جس میں پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم کا دستہ

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم فہیم اشرف کی قیادت میں آصف علی، عامر یامین، دانش عزیز ، حسین طلعت، شہاب خان اور محمد اخلاق پر مشتمل ہے۔ پاکستان ٹیم یکم نومبر کو پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔