آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود، ساجد اور نعمان کی لمبی چھلانگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے سعود شکیل سمیت نعمان علی اور ساجد خان نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ پلیئر سعود شکیل آئی سی سی رینکنگ میں 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ بولزر کی فہرست میں نعمان علی 8 درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر جبکہ اسپنر ساجد خان 12 درجے ترقی کے بعد 38 نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلش بیٹر جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا اور بھارتی بیٹر یشسی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں وہ 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی چھ درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور سابق کپتان بابر اعظم 19 سے 18 نمبر ر پر آ گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ بولز کی رینکنگ پر نظر ڈالی جائے تو بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن چھن گئی ہے اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا رینکنگ میں تین درجے ترقی پاکر نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جسپریت بمرا دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے نعمان علی 8 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں، نعمان علی کی ٹیسٹ بالروں میں 9 ویں پوزیشن ہوگئی ہے جبکہ ساجد خان 12 درجے ترقی کے بعد 38 نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کیٹیگری کی بات کی جائے تو بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
-
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی
-
پراعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف
-
ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی
-
ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار
-
ویسٹ ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دے کر فلسطین نیا چیمپئن بن گیا
-
ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش: اشعب عرفان، حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
-
کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اچھا مقابلہ ہو گا: محمد وسیم
-
مہدی حسن میراز نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا
-
پی ایس ایل 10 کا پہلا کوالیفائر آج کھیلا جائے گا
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
-
ناک آؤٹ مرحلہ، بڑا میچ، پریشر ہوگا، آصف علی