قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل ہوگیا ہے: ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر قاضی جواد احمد کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا وفد نومبر کے دوسرے ہفتے پاکستان آئے گا۔
ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی قاضی جواد احمد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری گریڈیشن کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مرحلہ وار کام مکمل کرنے کی جو تاریخیں مقرر کر رکھی ہیں ہم ان سے آگے چل رہے ہیں ۔
قاضی جواد احمد نے کہا کہ اب تک اپ گریڈیشن کا 45 فیصد کام مکمل کر لیا ہے پویلین کی بلڈنگ کا کام اب فنشنگ کی طرف جا رہا ہے کالمز کی تعداد 260 ہے 120 مکمل کر چکے ہیں باقی کالمز آٹھ دس روز میں کام مکمل ہو جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملات کے حوالے سے آئی سی سی کا وفد 10، 11 اور 12 نومبر کو یہاں ہو گا ، وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ دیگر پروگرامز میں بھی شریک ہوگا ۔
-
ٹم سائفرٹ کا کراچی اسٹیڈیم میں کم حاضری پر اظہار مایوسی
-
بنگلادیش نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
سلمان آغا کا مستقبل میں دو پلیئرز کی قومی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ
-
محسن نقوی کی ویمنز ٹیم سے ملاقات، پرفارمنس پر شاباشی دی
-
پی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش
-
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرادیا
-
ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا
-
پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی
-
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ آج ہوگا
-
کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں کمی کا حامی
-
سندھ کے سیکرٹری اسپورٹس نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پر ڈال دیا
-
حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے