نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن جاری
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کا اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام پر پیش رفت کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اسکرین کی وجہ سے شائقین کو میچز دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے لہٰذا انہوں الیکٹرونک اسکرین کو مناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت دی، اسکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کا ویو بلاک نہ ہو۔
محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریا کو اسٹیڈیم کے قریب کرنے اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دن رات ایک کر کے منصوبے کو وقت سے قبل مکمل کیا جائے کیونکہ دنیا کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے آ رہی ہیں اور پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے ایف ڈبلیو او کے حکام کو پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں جبکہ ایف ڈبلیو او کے حکام نے اپ گریڈیشن میں پیش رفت کے بارے بریفنگ بھی دی، اس موقع پر ایڈوائزر عامر میر، مینجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان اور ایف ڈبلیو او کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
-
پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کرتار پور میں کبڈی فیٹسول کرانے کا پلان
-
لاہور قلندرز نے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
-
پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہی کس کے سپرد ہوگی؟
-
ظہیر عباس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کیلئے اعزاز
-
سعودی عرب کی پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے یو اے ای کو 13 رنز سے ہرا دیا
-
محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھلانے کا امکان
-
رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹےگی: شاداب خان
-
رمیز ابراہیم کیلئے گورنر سندھ کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
چٹوگرام ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کامیاب، ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی امیدیں برقرار