October 30, 2024 | 08:34 am
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی روانگی

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم براستہ بنکاک ، ہانگ کانگ کیلئے روانہ ہوگئی۔
پاکستان ٹیم فہیم اشرف کی قیادت میں گزشتہ شب براستہ بنکاک ، ہانگ کانگ کیلئے روانہ ہوئی، ٹیم میں آصف علی، عامر یامین، دانش عزیز ، حسین طلعت، شہاب خان اور محمد اخلاق بھی شامل ہیں۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے تین نومبر تک کھیلا جائے گا اور ایونٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے اور یکم نومبر کو پاکستان ٹیم پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ بھارت سے کھیلے گی۔
ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور کوارٹر فائنل دو نومبر کو جبکہ سیمی فائنل اور فائنل تین نومبر کو ہوں گے۔
مزید خبریں
-
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی
-
پراعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف
-
ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی
-
ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار
-
ویسٹ ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دے کر فلسطین نیا چیمپئن بن گیا
-
ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش: اشعب عرفان، حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
-
کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اچھا مقابلہ ہو گا: محمد وسیم
-
مہدی حسن میراز نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا
-
پی ایس ایل 10 کا پہلا کوالیفائر آج کھیلا جائے گا
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
-
ناک آؤٹ مرحلہ، بڑا میچ، پریشر ہوگا، آصف علی