چیئرمین بی سی بی کی کپتان اور نائب کپتان سے ملاقات

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے ان دونوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز کے لئے ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے لہٰذا اُمید ہے کہ آپ کی قیادت میں ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
چیئرمین بی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں، متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے، ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا ہے۔
کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا آج دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا
-
بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا : شاہد آفریدی
-
آئی پی ایل ٹیموں کو بھارتی بورڈ کی کل تک پلیئر جمع کرنیکی ہدایت