ملتان ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد عاقب جاوید کی نظریں پنڈی کی پچ پر مرکوز

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کو چوتھے دن ہی 152 رنز سے شکست دے دی اس اہم کامیابی کے بعد اب قومی ٹیم کے سلیکٹرز پنڈی ٹیسٹ کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکٹر عاقب جاوید کی پنڈی ٹیسٹ کی پچ پربھی خصوصی توجہ ہے اور انہوں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کو خصوصی ہدایات دے دیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنڈی میں بھی ملتان ٹیسٹ کی طرح اسپن وکٹ تیارکرنے کی کوشش کی جائے گی اور تیسرے ٹیسٹ کے لئےروایت سے ہٹ کر پچ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ہرممکن ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ اسکوائر کو بھی ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عاقب جاوید پچ کی تیاری دیکھنے کے لیے راولپنڈی بھی جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
-
ہماری صلاحیتوں پر شک نہیں کرنا چاہیے: محمد رضوان
-
پی سی بی پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے ویزوں کیلئے کوشاں
-
کیوی کرکٹرز پاکستان کی میزبانی سے خوش
-
ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ ہوگئے
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے
-
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم جاری کردیا
-
بابرا عظم کی اسٹرینتھ نمبرتین پر بیٹنگ، وہیں کھیلنا چاہیے: محمد عامر
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک ہونے لگے، قیمت 13سے 15لاکھ
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچ، جنوبی افریقہ کی پاکستان شاہینز کو تین وکٹوں سے شکست
-
آئی سی سی نے چیمپئز ٹرافی کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی
-
حارث روف نے نیٹ پر بولنگ شروع کردی