آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک اور ایرون ہارڈی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل بھی شامل ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ، میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں۔

پاکستان کے خلاف اس سیریز کے بارے میں چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے کیونکہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے۔
جارج بیلی کا یہ بھی کہناتھا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلی جائے گی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 14، 16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
-
انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی واجب الادا رقم کے تاحال منتظر
-
ٹیسٹ رینکنگ: زمبابوے کیخلاف ٹرپل سنچری کرنیوالے ویان مولڈر کی لمبی چھلانگ
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا کل سے آغاز ہوگا
-
بھارتی کرکٹر یش دیال نے ہراسانی کیس میں خاموشی توڑ دی
-
قطری شہزادی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا
-
محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کی ملاقات
-
نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ٹیم ڈنر کا اہتمام
-
ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، پاکستان شاہینز کا پہلا میچ 14 اگست کو ہوگا
-
بنگلہ دیش کیخلاف تربیتی کیمپ میں بابر، رضوان اور شاہین بھی شریک ہوں گے
-
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے جیت لی