October 14, 2024 | 12:03 am

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بھارت کو بھی مات دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

گروپ اے کے اہم ترین میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 151 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کےلیے 152 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

گریس ہیرس 40، ایلس پیری 32 اور کپتان تاہیلا نے 32 رنز بنائے اور ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکی۔

بھارتی ویمنز ٹیم 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 142 رنز تک محدود رہی اور یوں اسے 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کی ہرمن پریت کور 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ دیپتی شرما 29، شفالی ورما 20 اور جمائمہ روڈریگاز 16رنز بناسکیں۔

آسٹریلیا کی انابیل اور سوفی مولی نکس نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔ اس فتح کے ساتھ ٹیم نے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کل 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان اہم ترین میچ ہے، نیوزی کی فتح کی صورت میں بھارت ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔