پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی تھی، حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ٹھہرایا گیا، پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے۔ انہوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا سربراہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں گفتگو کے دوران فزیو کلف ڈیکن، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ عرصہ دراز سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں فٹنس کا گراف گر رہا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کے کرکٹرز فٹنس کے معیار میں بہت پیچھے ہیں، اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی بی سی کی سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کے اجلاس میں محسن نقوی نے پہلے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی اور پھر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی۔
سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللّٰہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان، مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق نے اجلاس میں شرکت کی۔
مینٹور سرفراز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا
-
بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا : شاہد آفریدی
-
آئی پی ایل ٹیموں کو بھارتی بورڈ کی کل تک پلیئر جمع کرنیکی ہدایت
-
اسپینش لیگ فٹبال میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی
-
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع