پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ عثمان واہلہ سے ناراض ہے، اس عہدے کیلئے سابق کرکٹر کی تقرری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عثمان واہلہ نے سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کو جواب دیا تھا، سابق فاسٹ بولر چند ہفتے پہلے تک پی سی بی کنسلٹنٹ تھے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈ اسامہ میر کے این او سی پر عثمان واہلہ اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے پر لفظی وار شروع کردیے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وہاب ریاض نے اسامہ میر کو اجازت نامہ (این او سی) نہ دینے پر عثمان واہلہ کو کھری کھری سنائیں۔
وہاب ریاض نے کہا تھا کہ اسامہ میر نے این او سی کےلیے متعدد بار عثمان واہلہ سے رابطہ کیا تاہم عثمان واہلہ نے اسامہ میر کی درخواست کو نظرانداز کیا۔
وہاب ریاض کے الزام پر عثمان واہلہ بھی میدان میں آئے اور سابق فاسٹ بولر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ میر سے اس حوالے سے بات ہوئی اور وہ یکطرفہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
عثمان واہلہ کے جواب پر وہاب ریاض نے عثمان واہلہ کو سب کچھ سامنے لانے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ تمام اسکرین شاٹس اور ای میلز جھوٹ نہیں بولتے ہیں تمام اسٹوری بتاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، صرف اسی سوال کا جواب دیا جو پوچھا گیا تھا اور اگر کوئی اس کی تردید کرتا ہے تو میں تمام ثبوت انہیں فراہم کر دوں گا۔
-
بابر نے اتنا اسکورکیا ہےکہ لوگوں کو اس کے 30، 35 رنز بھی کم لگتے ہیں: اظہر محمود
-
ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلادیتے ہیں: حسن علی
-
ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں: سہیل تنویر
-
پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے سینٹرل پولینڈ اوپن میں سلور میڈل جیت لیا
-
پی ایس ایل الیون: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست
-
پی ایس ایل 11:ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرا دیا
-
پاک زمبابوے ویمن کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
جب آپ ہارتے ہیں تو پازیٹو نکالنا مشکل ہوجاتا ہے، محمد رضوان
-
مسلسل ساتویں شکست، راولپنڈیز پلے آف کی دوڑ سے آؤٹ
-
انگلش کرکٹر معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کو کیوں ترجیح دی؟
-
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ، ایشین گیمز اور ڈائمنڈ لیگ کے چیلنجز کیلئے بھرپور تیاری
-
پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان