ٹیم میں متوقع تبدیلیوں پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی بی سی کی سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس ہوا ہے۔
محسن نقوی نے پہلے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی اور پھر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی۔
اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور کھلاڑیوں کی فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچوں کا معیار بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللّٰہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان، مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق نے اجلاس میں شرکت کی۔
مینٹور سرفراز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل
-
پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی کا پاک بھارت میچ پر بیان
-
پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری
-
پی ایس ایل 10: سلمان علی آغا 2 میچوں میں غیر حاضرکیوں رہے؟
-
خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی تقصیل بتا دی