چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سے باہر ہونے کی تردید
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید کردی۔
برطانوی اخبار نے خبر دی تھی کہ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔
تاہم اس کی تردید کرتے ہوئے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز کے اپنے ملک میں انعقاد کے بارے میں واضح مؤقف رکھتا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہو۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔
-
نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا
-
پاکستان ٹیم کو ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں شکست
-
آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
-
نیشنل اسٹیڈیم کراچی، بڑی الیکٹرونک اسکرین ہٹانے کا کام شروع
-
آسٹریلیا کی کنڈیشن سے واقف ہیں: صاحبزادہ فرحان
-
پاکستان کا پیس اٹیک بہت زبردست ہے: سلمان علی آغا
-
ہانگ کانگ سکز میں یو اے ای نے بھارت کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا
-
رافعہ حیدر کو پی سی بی ویمن ونگ کی ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ
-
ہانگ کانگ سپر سکرز: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
سٹیفن کونسٹنٹائن کی پی ایف ایف کے ساتھ معاہدے کی مدت مکمل
-
کل ہونے والی دنیا کی اہم ترین میراتھونز میں 36 پاکستانی بھی ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بابوؤں والا کلچر ختم