ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف، امیدوار کی تلاش کیلئے اشتہار جاری

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف کروادیا۔ پی سی بی نے اس عہدے کےلیے تلاش بھی شروع کردی۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کی پوزیشن کےلیے پی سی بی نے اشتہار جاری کردیا۔
ہیڈ آف یوتھ ڈولپمنٹ کی انڈر 13 سے لے کر انڈر 19 تک کرکٹ کی ڈیولپمنٹ کو پروموٹ کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔ ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کےلیے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرے گا اور گراس روٹ اسٹرکچر کو بنانے کے ساتھ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کرے گا۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کےلیے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کے عہدے کےلیے امیدوار 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کےلیے نامور سابق کرکٹرز کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی حال ہی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ اس عہدے کے لیے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں۔
-
نوجوانوں کو مزید موقع دینگے: سلمان علی آغا
-
ارباب نیاز اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھٹائی میں پڑنے کا امکان
-
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی کھیل کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی کی تجاویز
-
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران صاحبزادہ فرحان کا نیا قومی ریکارڈ
-
نیوزی لینڈ کا اہم بیٹر پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز چار ایک سے جیت لی
-
پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
-
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی
-
تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کے بعد اب طبیعت کیسی ہے؟
-
صائم ایوب اپنوں میں عید منانے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں
-
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟