October 08, 2024 | 03:45 pm

ملتان ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ

فوٹ بشکریہ پی سی بی

پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

گزشتہ روز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 151 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ شان مسعود نے 177 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اوپننگ بیٹر عبد اللہ شفیق نے 102 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر صائم ایوب صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ان کے بعد کپتان شان مسعود اور عبد اللہ شفیق کے درمیان عمدہ شراکت داری قائم ہوئی اور 338 گیندوں پر مجموعی طور پر 253 رنز بنائے۔

عبد اللہ شفیق 102 رنز بنا کر پویلین لوٹے پھر کپتان شان مسعود 151 پر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد بابر اعظم صرف 30 رنز بنا سکے۔

آج کھیل کے دوسرے روز دن کی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی گری جو 33 رنز پر آؤٹ ہوئے ان کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم کے 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل 82 رنز پر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 7 رنز بنائے سکے، شاہین آفریدی 9 اور ابرار احمد 3 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور یوں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے گس ایٹکنسن اور برائڈن کیرس نے دو، دو شکار کئے جبکہ جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، کرس ووکس، شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔