October 08, 2024 | 03:27 pm

انگلش کرکٹر اولی اسٹون کل صبح ملتان سے وطن لوٹ جائیں گے

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون کی کل صبح وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اولی اسٹون کی ہفتے کو انگلینڈ میں شادی طے ہے اور اولی اسٹون نے اس حوالے سے ٹیم منجمنٹ کو پہلے ہی آگاہ کر رکھا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اولی اسٹون کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اولی اسٹون پہلے ٹیسٹ کی پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہیں، اولی اسٹون اگر پہلا ٹیسٹ کھیلتے تو انہیں ٹیسٹ کے اختتام پر انگلینڈ روانہ ہونا تھا۔