October 08, 2024 | 12:07 pm

کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 6 وکٹوں پر 397 رنز

فوٹو بشکریہ پی سی بی

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک پاکستان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنا لیے۔

پاکستان ٹیم نے آج کھیل کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان اور 328 رنز سے نسیم شاہ اور سعود شکیل نے کیا۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ موجود تھے۔

آج کے دن نسیم شاہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بغیر کوئی رن بنائے 12 گیندیں کھیل کر پویلین کی راہ لی۔

وکٹ پر اس وقت سعود شکیل(67) اور سلمان علی آغا موجود ہیں۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اب تک گس ایٹکنسن اور جیک لیچ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ہیں جبکہ کرس ووکس اور برائڈن کراس نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔