پاکستان آج 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائے گا

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن آج پاکستان ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائے گی۔
یاد رہے کہ کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کھیل کے آغاز پر ہی 304 اوور پر نوجوان اوپنر صائم ایوب 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد کپتان شان مسعود اور عبد اللہ شفیق کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی اور 338 گیندوں پر 253 رنز بنا ڈالے۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود 177گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے151 رنز بنائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شان مسعود نے میچ کے پہلے دن انہوں نے کیریئر کی پانچویں اور کپتان کی حیثیت سے پہلی سنچری بنائی۔
پاکستان ٹیم کو دوسرا نقصان عبد اللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 184 گیندوے کھیل کر 102 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ان کے بعد پھر کپتان شان مسعود آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم 71 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 30 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ موجود ہیں۔
پہلے دن 86 اوورز کا کھیل ہوا اور انگلینڈ کی جانب گس ایٹکنسن 2 اور کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق قومی ٹیم میں شامل ہیں۔محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ان کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
اولی پاپ (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔
-
پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ مزید مؤخر کردی
-
ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستان نے فلپائن کو ہرا دیا
-
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
-
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار
-
بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
بی بی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے پر ایرون فنچ خوش
-
پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
ارشد ندیم فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل
-
پلیئرزکو علم ہےکہ کون ساپلیئرکون سے فارمیٹ میں فٹ ہے: عاقب جاوید
-
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ ایک نہیں تین سپر اوورز کے بعد ہوا
-
بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے کتنے میں معاہدہ ہوا ؟
-
صوفی ڈیوائن ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی