October 07, 2024 | 03:45 pm

ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز ملتان کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔ سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید شروع کردی۔

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے۔

اس کے علاوہ مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کررہی ہے۔

مائیکل وان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا انہیں پچ سے بہت سپورٹ مل رہی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے نصف سنچری بنا ڈالی ہے جبکہ عبدا للہ شفیق 184 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔