ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ: محمد حارث پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے
پاکستان کے لیے 9 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے محمد حارث 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہونے والے اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔
پاکستان شاہین اسکواڈ:
محمد حارث (کپتان ) عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسیب اللہ ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز 16 اکتوبر کو عمان روانگی سے قبل 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی۔
عبدالصمد، احمد دانیال، یاسر خان اور زمان خان پہلی بار پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔ عبدالصمد نے حال ہی میں ہونے والے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں UMT مارخور کے لیے نمائندگی کی اور 122.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔ نورپور لائنز کی طرف سے کھیلتے ہوئے احمد دانیال نے 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الائیڈ بینک اسٹالینز کی طرف سے یاسر اور زمان نے بالترتیب چار اور دو میچز کھیلے۔
ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام میچ مسقط کے عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوں گے۔
گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز، بھارت اے، عمان اور یو اے ای شامل ہیں۔
حارث کی زیرقیادت شاہینز کا مقابلہ 19 اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں گزشتہ سال کی فائنلسٹ انڈیا اےسے ہوگا پھر ٹورنامنٹ میں شاہینز کا دوسرا مقابلہ 21 اکتوبر کو میزبان عمان کے خلاف ہوگا اس کے بعد اس کا آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اورایونٹ کا فائنل 27 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
عثمان واہلہ ڈائریکٹر پی سی بی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پی سی بی کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم رکن ممالک میں کھلاڑیوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہیں، اُبھرتی ہوئی ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیسے اقدامات نوجوان صلاحیتوں کے فروغ اور بہترین کارکردگی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ:
عمر رشید (ہیڈ کوچ / منیجر) عمران فرحت (بیٹنگ کوچ) رفعت اللہ مہمند (فیلڈنگ کوچ)، عثمان ہاشمی ( انالسٹ ) اور سید محمد اسد (فزیو تھراپسٹ)۔
-
فیفا بحران: اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف کے اپنے مقابلوں کے انعقاد پر غور
-
کامران غلام انگلینڈ جائیں گے یا نہیں؟ عاقب جاوید کا اہم بیان سامنے آگیا
-
کرکٹ ورلڈکپ پر نظر، نیشنل چیمپئنز کپ آج سے ملتان میں شروع
-
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں
-
اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف کی فیفا قیادت پر سخت تنقید
-
کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع
-
پاکستان نے 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بڑے امتحان کی تیاری، پاکستان کی انگلینڈ سیریز کیلئے پریکٹس آج سے شروع
-
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیدرلینڈز پہنچ گئی
-
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پُرامید
-
دورہ انگلینڈ میں کپتان ’بابر اعظم‘ کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے: راشد لطیف
-
نیشنل چیمپئنز کپ: مائیک ہیسن کی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ