October 07, 2024 | 12:23 pm

پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل

آسٹریلوی آلراؤنڈر گلین میکسویل ـــ رپورٹر

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر گلین میکسوین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ یہ نہیں جانتے کہ آپ نے ان سے توقع کیا کرنی ہے کیونکہ پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

گلین میکسویل نے پاکستان کے خلاف آنے والی  سیریز کے حوالے سے میلبرن میں آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو ان کا غیر متوقع ہونا انہیں ٹف ٹیم بنا دیتا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجر کا سامنا رہا ہے اور ہمیں بابر اعظم کے اوپر نظر رکھنا ہو گی وہ ایک سپر اسٹار کھلاڑی ہیں جبکہ شاہین آفریدی نئے بال کے ساتھ جادوگر فاسٹ باولر ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں لہٰذا ہم آئندہ سیریز میں چیلنج کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیریز کی تیاری کر رہے ہیں ہمیں برتری برقرار رکھنے کے لئے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا ہم اس سیریز کو آسان نہیں لے رہے۔

علم میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ وائٹ بال سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جہاں اس نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔