October 07, 2024 | 11:52 am

پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش جیت لی

نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سویڈن میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں مہوش نے فرانس کی سیکنڈ سیڈ کیارا بولینگر کو شکست دی۔ مہوش نے فیصلہ کن مقابلہ تین-صفر سے اپنے نام کیا، ان کی کامیابی کا اسکور گیارہ-پانچ، گیارہ-سات، اور بارہ-دس رہا۔

اس سے قبل نورڈک اوپن کے گروپ ڈی میچز میں مہوش نے پہلی کامیابی ناروے کی ویلڈ اوڈے کے خلاف حاصل کی پھر انہوں نے ڈنمارک کی کامیلا تھامسن کو بھی تین-صفر سے شکست دی۔ 

کوارٹر فائنل میں مہوش نے اپنی بہن ماہ نوں علی کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم کی ایلس الارڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں، جہاں فرانس کی کیارا بولینگر کو ہرا کر چیمپئن بن گئیں۔

مہوش نے گزشتہ ماہ ڈینش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا میں برانز میڈل جیتا تھا۔ نورڈک اوپن میں ان کی بہنوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، سحرش چوتھی اور ماہ نور پانچویں پوزیشن پر آئیں۔