October 07, 2024 | 08:25 am
محسن نقوی کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا، بیسمنٹ اور اسٹیڈیم کے اندر جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز کے جاری کاموں کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔
اس حوالےس سے محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کر لیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم تیار کرنے کا ٹاسک پورا کریں گے۔
اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
مزید خبریں
-
نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا
-
پاکستان ٹیم کو ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں شکست
-
آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
-
نیشنل اسٹیڈیم کراچی، بڑی الیکٹرونک اسکرین ہٹانے کا کام شروع
-
آسٹریلیا کی کنڈیشن سے واقف ہیں: صاحبزادہ فرحان
-
پاکستان کا پیس اٹیک بہت زبردست ہے: سلمان علی آغا
-
ہانگ کانگ سکز میں یو اے ای نے بھارت کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا
-
رافعہ حیدر کو پی سی بی ویمن ونگ کی ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ
-
ہانگ کانگ سپر سکرز: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
سٹیفن کونسٹنٹائن کی پی ایف ایف کے ساتھ معاہدے کی مدت مکمل
-
کل ہونے والی دنیا کی اہم ترین میراتھونز میں 36 پاکستانی بھی ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بابوؤں والا کلچر ختم