October 06, 2024 | 08:06 pm
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی 17 اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14 رنز بنائے۔ بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے 3 وکٹیں لیں۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے۔ سمریتی مندھانا 7 اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔
پاکستان کی فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید خبریں
-
پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان